سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف 297 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ گال میں ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز 328 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اسکور 9 وکٹ پر 345 رنز ہوا تو اننگز ڈکلیئر کردی، دننجیا ڈی سلوا 155 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف ملا، لیکن مہمان کا کوئی بیٹر لیستھ ایمبولدینیا اور رمیش مینڈس کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بونر 44 اور بلیک ووڈ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ایمبولدینیا نے 35 اور مینڈس نے 66 رنز کے عوض 5،5 وکٹیں حاصل کیں، 164 رنز کی فتح کےساتھ سری لنکا نے سیریز بھی 0-2 سے جیت لی۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا