اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
دونوں فارمیٹ میں کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ ان کے نائب شاداب خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد نواز، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
دوسری جانب 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے اسکواڈ بابر اعظم، شاداب خان آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں منصور رانا کو مینجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار