راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین امریکا پہنچ گئے، جہاں وہ واشنگٹن ڈی سی میں پاک امریکا بزنس کونسل کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو اور ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان