وسیم اکرم اپنے متعلق غلط خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر برہم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ وسیم اکرم بھارتی میڈیا میں اپنے بارے میں جھوٹی خبریں دیکھ کر غصے میں آگئے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم پی سی بی کے چیرمین بننا چاہتے ہیں ، لیکن وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو ان پر ترجیح دی۔

اپنے بارے میں ایسی بے بنیاد خبریں دیکھ کر وسیم اکرم نے اپنا غصہ میں آگئے اور ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: “براہ کرم اس جعلی خبر کو پھیلانا بند کریں ، پہلے اپنے ذرائع کو درست کریں ، پھر خبر کی اطلاع دیں۔”