وزیر اعظم دوروزہ دورے پ تاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ دوشنبے میں ان کے تاجک ہم منصب نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوبچیوں نے وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، تاجکستان کے صدر اور مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔