وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور سینیٹر تقرری کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سینیٹر کے انتخابات کی خوشخبری کل ملے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ آئے۔