راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 1 اعشاریہ 36 بلین روپے لاڑکانہ اسٹیٹ کی ترقی کے لیے منظور کیئے ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سائٹ لاڑکانہ کو گیس مہیا کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ 184 ایکڑز پر دیھ سمانو، تعلقہ باقرانی، لاڑکانہ میں قائم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبہ لاڑکانہ میں مکمل
وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ گیس کنکشن کے لیے 32 کروڑ 60 لاکھ روپے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے منظور کیئے ہیں۔
وزیر صنعت سندھ جام اکرام اللّٰہ نے بریفنگ میں کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں 94 پلاٹس ہوں گے، دیگر سہولتوں کے لیے 95 اعشاریہ 41 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، انڈسٹریل اسٹیٹ میں 90 فیصد کام ہو چکا ہے۔
امتیاز شیخ نے بتایا کہ ریلوے کراسنگ کی وجہ سے این او سی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ لائن بچھائی جائے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ