اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر کمنٹ کرنے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیئے گئے آرڈر کے متن کے مطابق مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کریں گے۔
آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت پر تنقید کی تھی۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر پر الزام کی شِیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار