وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل 6 دسمبر کو کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا شاندار اجراء جناح اسٹیڈیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا جس کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے کے لئے سابق مشہور برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون بھی کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔ پاکستان میں “ساکر سٹی” قائم کرکے زبردست ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جلد نیشنل ٹرائلز شروع کر دئیے جائیں گے۔