وزیراعظم سے ڈی جی ISI لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الواداعی ملاقات

بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی الواداعی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا گیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آج وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے۔

قبل ازیں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کل ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی تھی۔