راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا۔
اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان صورتِ حال، پاک ایران بارڈر پر باڑ کی تعمیر اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، خطے کے امن اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ