راولپنڈی(کامرس ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں، 6 ارب روپے کے ریفنڈز مقامی ٹیکس پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈز ٹیکسٹائل کے شعبے اور 60 کروڑ روپے نان ٹیکسٹائل شعبے کو جاری کیے گئے۔ نہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ریفنڈز کے اجراء سے برآمد کنندگان کے کورونا کے دوران لیکوڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ