اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کل سے بھارت کے شہر بھوونیشور میں شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی، کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
میگا ایونٹ میں شریک ٹیم پاکستان کی جرمنی کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔
پاکستان جونیئر ٹیم کے کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیم کے کپتان نے قوم سے دعا کی بھی اپیل کی، پاکستان اور جرمنی کے درمیان میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 11 گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری