زیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا، نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کمانڈوز سمیت بھرپور سیکیورٹی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کو بغیر تماشائیوں کے میچ کروانے کی بھی پیش کش کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو سیکیورٹی کی گارنٹی دی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا انہیں اطلاع ہے جب ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہوسکتا ہے۔
