نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق بابر اعظم پہلے ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔