نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، رمیز راجا

ستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے پاکستان سے واپسی کے یکطرفہ فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

وسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی ہے۔

دورہ پاکستان منسوخی پر جیسنڈا آرڈرن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا اندازہ ہے، مگر کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، چارٹرڈ طیارہ تو کل آئے گا یہاں منٹ منٹ میں چیزیں بدل جاتی ہیں۔

عامر سہیل نے مزید کہا کہ ہمیں آئی سی سی سے براہ راست دو ٹوک بات کرنی ہوگی۔