نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش میں آئسولیشن مکمل

بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئسولیشن مکمل ، کھلاڑی آج سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلہ دیش میں ہے۔ کیوی ٹیم کی تین روزہ آئسولیشن ڈھاکہ میں مکمل ہوئی ، جس کے بعد کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سہ پہر ہلکی ٹریننگ سیشن کرے گی۔

دوسری جانب میٹ ہنری کو فن ایلن کی جگہ طلب کیا گیا ہے ، جنہیں مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا تھا اور نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔