نیوزی لینڈ میں نئے سال 2022 کا آغاز، ہاربر برج پر لائٹ شو

آکلینڈ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں نئے سال 2022 کا آغاز ہوگیا۔
الوداع 2021، خوش آمدید 2022، دنیا میں نئے عیسوی سال کا آغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ کی عوام نے سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
آکلینڈ ہاربر برج، اسکائی ٹاور اور آکلینڈ وار میموریل میوزیم کو روشنیوں میں نہلا دیا گیا، خوبصورت لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔
کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر روایتی آتشبازی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔