اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ اسی لیے کھیل رہا ہوں کہ جونیئر کھلاڑیوں کی مدد کرسکوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے میرے اور عقیل خان کے بعد گیپ بہت زیادہ ہوگیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں تاکہ وہ سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال قازقستان کے نوجوان کھلاڑی کے ساتھ جوڑی بناؤں گا، ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی تھی۔ اعصام الحق نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار