پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ابیر قریشی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ابیر قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
نسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ابیر قریشی لال اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر میر باسط نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
تصویر میں ابیر قریشی محبت بھری نظروں سے اپنے شوہر میر باسط کو دیکھ رہی ہیں۔
ابیر قریشی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ گزشتہ ماہ 27 اگست کو میر باسط کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔‘
اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور دوستوں کی بڑی تعداد اُنہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہے اور اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ابیر قریشی حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’یوں تو پیار ہے بہت‘ میں جلوہ گر ہوئیں جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے، اس ڈرامہ سیریل کے مرکزی کرداروں میں حرا مانی اور عفان وحید شامل ہیں۔