اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ کے شہر نواب شاہ میں ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی مبین کا کہنا ہے کہ نواب شاہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سے 3 مارٹر گولے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق دہشت گرد پھاٹک کے قریب آنے والی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری