راولپنڈی (شوبزڈیسک) فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نعمان اعجاز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان سے اپنے جیسے کردار کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ انہیں بھی وہ اپنے جیسے چیلنجنگ کردار کرنے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز مشکل اور اچھے کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ بھی ان جیسے کردار ادا کریں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے مرحوم عمر شریف کے کردار اور زندگی پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کا مطالعہ اتنا وسیع تھا کہ اگر ان سے مزاحیہ بات کے دوران کوئی سنجیدہ بات کی جاتی تھی تو وہ اس قدر سنجیدہ ہوجاتے تھے کہ لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ مزاح بھی کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں ٹک ٹاک سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس کے استعمال پر خدشات ضرور ہیں، کیوں کہ اس کا استعمال صحیح نہیں کیا جا رہا۔ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ڈراما نگار خلیل الرحمن قمر جتنا ٹی وی اسکرین پر غصے والے شخص دکھائی دیتے ہیں، حقیقی زندگی میں اتنے سخت مزاج نہیں ہیں۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ