پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا انگلش کرکٹ کلب گلوسٹر شائر سے معاہدہ طے پاگیا۔
18سالہ نوجوان فاسٹ بولر انٹرنیشنل کلب میں دھوم مچانے کے بعد اب انگلش کاؤنٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔
گلوسٹر شائر نے نسیم شاہ کو 2022 کے سیزن کے لیے سائن کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نوجوان بولر انگلش کلب کی جانب سے کھیلیں گے۔ ویسے تو نسیم شاہ نے پورے سیزن کے لیے گلوسٹر شائر سے معاہدہ کیا ہے جس میں وہ کلب کی جانب سے تمام فارمیٹ کھیلیں گے تاہم نیشنل ڈیوٹی پر وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Gloucestershire sign @TheRealPCB international @iNaseemShah ✍
The 18-year-old rising star will be available to play in all formats for The Shire this season!
Read more ⬇#GoGlos 💛🖤
— Gloucestershire Cricket🏏 (@Gloscricket) January 11, 2022