نئے آئی جی پنجاب نے عہدہ سنبھالتے ہی وارننگ جاری کر دی

نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ سردار علی خان نے کہا کہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔