لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹس اور ان میں نئی صنعتوں کے قیام سے صوبہ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث صوبہ تجارتی ،سماجی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ، پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے دبئی ایکسپو میں پنجاب کی بھر پور شرکت سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں اور نئی صنعتیں لگائیں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انویسٹر ہیلپ لائن کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔حکومت کی طرف سے کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت سرحد پار تجارتی انڈکس پر پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لئے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دینے اور ویب بیسڈ کسٹمز الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کرنے اور برآمدی/درآمدی کلیرنس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحد تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ ان اقدامات کے باعث پنجاب میں بھی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ