راولپنڈی(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نئی نویلی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام ہنی مون کے لیے روانہ ہوگئے۔منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن خان کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں دورانِ پرواز لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔تصویروں میں منال خان نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔منال خان اور احسن محسن نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں یہ نہیں بتایا کہ وہ ہنی مون کے لیے کہاں جارہے ہیں۔ ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔