ملا ہیبت اللّٰہ کی تازہ تصویر سامنے آگئی افغانستان میں موجود

طالبان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ افغانستان میں موجود ہیں۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ملا ہیبت اللہ زندہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملا ہیبت اللہ کبھی عوام کے سامنے نہیں آئے اور ان کا ٹھکانہ نامعلوم ہے ، تاہم اب یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ اب بھی افغانستان میں ہیں۔