سعودی وزارت حج کے مطابق مسجد نبوی میں فرض نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت حج نے واضح کیا کہ جو لوگ مسجد نبوی میں آتے ہیں انہیں ویکسین کی 2 خوراکیں ضرور لینی چاہئیں۔
سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حرم شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ درکار ہے ، لیکن فرض نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔