مریم نواز کی اپنے مخصوص ’گلاس‘ کیساتھ نئی تصویریں وائرل

مریم نواز نے اپنے مخصوص ’خصوصی گلاس‘ کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں اُن کا ایک مخصوص گلاس اکثر اوقات ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ گلاس متعدد بار سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بھی آ چکا ہے۔

اب مریم نواز کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اُن کے ہاتھ میں یہ گلاس دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔