محکمہ تعلیم نے بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین کے خلاف تشدد کے معاملے پر وزیر تعلیم کے حکم سے نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔
بچوں کے والد نے اسکول انتظامیہ پر تشدد کا الزام لگایا۔
اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کل محکمہ تعلیم کو رپورٹ جمع کروائی۔
کراچی کے ایک نجی سکول میں بچوں کی حراست اور والدین کے خلاف تشدد کے بارے میں والدین کی تمام شکایات درست پائی گئیں ، تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ تعلیم کو رپورٹ پیش کی۔
تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ نجی سکول بچوں کو تاخیر سے فیسوں کی وجہ سے حبس بے جا میں رکھے ہوئے تھی۔ فیسیں بینک نہیں بلکہ نقد میں وصول کی جاتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے ، رپورٹ وزیر تعلیم کو بھیج دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کے والد کو مبینہ طور پر کراچی کے ایک نجی سکول کی انتظامیہ نے اس کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔