اسلام آباد ( نماءندہ خصوصی ) پاکستان کا مستقبل پہاڑوں سے وابستہ ہے۔ محمد علی سدپارہ نے اپنی زندگی دے کر جو چراغ روشن کیا اسے ہم ساریء زندگی یاد رکھیں گے اور عزم و ہمت سے پاکستان کا نام دنیا می٘ روشن رکھیں گے۔ یہ بات پاکستان کے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے بیٹے اور ملک کے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایس کام کے مشترکہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔
رفاہ انسٹی ٹیوٹ اف میڈیا ساءنسز کے تاریخی الرازی آڈیٹورریم میں ساجد سدپارہ نے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کوہ پیماءی میں پاکستان کا نام روشن کرنا اور قوم کو یہ پیغام دینا ہےکہ ہمت اور جرات سے مشکل ترین مہم بھی سرہو جاتی ہے۔
طلبہ و طالبات کے سوالوں کے جواب میں ساجد درپارہ نے کہا کہ کے ٹو بیس کیمپ سے آگے پواءنٹ فور تک سپیشل کمیونی کیشن آرگناءزیشن کی ایس کام سروس کے سگنل ملتے ہیں جہاں سے میں نے لاءیو ویڈیو اسٹریم بھی کی ہے جو کہ غیر معمولی کامیابی ہے۔ تقریب سے ڈاءریکٹر ریمس سید ریحان حسن ، ظفر محمود شیخ، ڈاکٹر راجہ کاشف جنجوعہ اور ایس کام کے ڈاءریکٹر مارکیٹنگ انس مسعود نے بھی خطاب کیا۔