محمد رضوان کا تکیہ، شوشل میڈیا میں زیرِ بحث

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے دوران جہاں محمد رضوان نے کروڑوں دلوں میں گھر کیا وہیں اُن کے تکیے نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔

محمد رضوان کے اس تکیے کی باز گشت کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ہورہی ہے جس سے متعلق کرکٹ کے متوالےاورمحمد رضوان کے فینز جاننا چاہتے تھے کہ وہ سفر کے دوران ایک مخصوص تکیہ اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان محمد رضوان نے اپنے خصوصی تکیے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ محمد رضوان کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ ’اُنہیں گردن کے پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے جس کے نتیجے میں یہ معالج کی جانب سے تجویز کیا گیا ایک ’میڈیکیٹڈ پلو‘ ہے، اس کے بغیر وہ سو نہیں سکتے۔‘
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ’اس تکیے کو وہ ہر جگہ اپنے ساتھ اس لیے رکھتے ہیں کہ کسی بھی عام تکیے کا استعمال اُن کی گردن کے درد کو جگا دیتا ہے اور اُنہیں پٹھوں کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنےاس تکیے کے بغیر ایک رات بھی نہیں گزار سکتے اور اسی لیے وہ اس کے ساتھ ہی ہر جگہ سفر کرتے ہیں۔‘