راولپنڈی (شوبز ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔منشا پاشا نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ گزشتہ 10 دن سے شدید بیمار ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنی فیملی کی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری دیکھ بھال کی اور مجھے واپس صحتیابی کی طرف لیکر آئے۔منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہوجاں۔خیال رہے کہ رواں سال اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا تھا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔