اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)میچ کے دوران بھارتی مظالم کی تشہیر کرتی الیکٹرانک وین مانچسٹر فٹبال سٹیڈیم کی اطراف میں چکر لگائے. مانچسٹر میں فٹبال کے روایتی حریفوں مانچسٹر یونائٹڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ میں کشمیر کے مظلوموں کے حق میں تشہری مہم شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دو روایتی حریفوں مانچسٹر یونائٹڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان فٹبال میچ کے دوران شائقین کا ہجوم آمڈ آیا۔ بڑے میچ کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں شائقین اکھٹے ہوئے تو دنیا کے سامنے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم اور بربریت دکھانے کے لئے تشہری مہم شروع کر دی۔ بھارتی مظالم کی تشہیر کرتی الیکٹرانک وین مانچسٹر فٹبال سٹیڈیم کی اطراف میں چکر لگائے تاکہ زیادہ سے لوگوں کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں چلائی جانے والی مہم کو خوب سراہا۔ تشہری مہم کے منتظم چوہدری رفاقت گزشتہ سال بھی مانچسٹر میں بھارتی جبر بربریت کو بے نقاب کر چکے ہیں ۔