قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالیاتی ضمنی بل 2021 کے اہم نکات سامنے آگئے۔
بل میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینےکی تجویز دی گئی ہے، امپورٹڈ فارمولا دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینےکی تجویز دی گئی۔
مالیاتی ضمنی بل کے مطابق زیرو ریٹڈ آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، 59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی، امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے215ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بل کے مطابق بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی، پاور سیکٹر کے لیے امپورٹڈ مشینری پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی۔
مالیاتی ضمنی بل میں امپورٹڈ موبائل فون پر17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔
بل میں غیر ملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔