اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی طرف سے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان منافع کے مارجن بڑھانے سے جڑے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن سے مذاکرات کیے، حکام نے منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات مان لیے ہیں اور یقین دہانی کروائی کہ منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ ہر 6 ماہ بعد منافع کا جائزہ لیا جائے گا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ