راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے خصوصی ملاقات بھی کہ جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ