نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے سابق صدر احتساب بیورو سیف الرحمن کی بیٹی عائشہ سیف سے شادی کی۔ شادی لندن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی۔ جس میں شریف خاندان اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شادی میں شرکت کی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیں۔

