وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لسٹڈ بزنسز کے سالانہ منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ظاہر کرتا ہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنے پھولنے کے ساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔
وباءجیسےچیلنج کےباوجود(مالی سال کے) پہلے9ماہ میں لِسٹِڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59% اضافہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔مجھےامیدہےکہ کاروباری ادارے+انکےمالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔https://t.co/8WRSH3ip52
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ کاروباری ادارے اور مالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصے دار بنائیں گے۔