لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر جھگڑے کا ملزم فرار ہو گیا تاہم اسے وہیں موجود مدعی کے ساتھیوں نے پکڑ لیا۔
اس موقع پر فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو تھپڑ اور گھونسے مارے گئے۔
واضح رہے کہ ملزم سجاد پر محمد امین کو زخمی کرنے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ تتلے والی میں درج تھا۔