لاہور کی مختلف جامعات کے طلباء نے پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جامعات میں یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، ایف سی کالج، ایل ایف ای، کنیئرڈ کالج، نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبا اور اساتذہ شامل تھے۔ طلبا نے فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبا کو ہتھیاروں اور مختلف فوجی آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبا نے ٹینکوں اور اے پی سی کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے اساتذہ اور طلبوں کو مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ کورکمانڈر نے طلبا کے جوش وجذبے اور حب الوطنی کو بھی سراہا۔