لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں عالمی اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔
شرکاء نے عبدالقادر کو اصول پسندی، مہارت اور بولنگ کی ورائٹی پر عہد ساز کرکٹر قرار دیا۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی نے مرحوم کرکٹر عبدالقادر کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا، جس میں عبدالقادرکے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، اہل خانہ مرحوم کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
تقریب میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خالد محمود، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وسیم اکرم، جاوید میانداد، مشتاق احمد، عامر سہیل اور سلمان بٹ نے عبدالقادر کو قومی ہیرو قرار دیا۔
ان تمام کا کہنا تھا کہ لیجنڈری لیگ اسپنر نے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
عالمی کھلاڑیوں مائیکل ہولڈنگ، رچی رچرڈسن، محمد اظہر الدین، مدن لال نے تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور عبدالقادر کی یادیں تازہ کیں۔
انہوں نے مرحوم عبدالقادر کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
تقریب میں عبدالقادر کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، سرفراز نواز اور اقبال قاسم نے بھی عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ