لاہور: این اے 133 میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے، جبکہ این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن غیر سرکاری غیر حتمی نتاج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 194کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے دو سو پچانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کےاسلم گل کو 17 ووٹ ملے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 2 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویزکو 103 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کےاسلم گل کو 24 ووٹ ملے۔
این اے 133 میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔
نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی، مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔