لاہور، ڈینگی سے مزید 2 اموات، 204 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، لاہور میں مزید 2 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 204 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 159 کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق سردی بڑھنے کے باعث خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔