’لالہ نے دل جیت لیا‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اُن کا دل جیت لیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’شاہد آفریدی کے ساتھ پرواز میں بہت اچھا لگا۔‘

اُشنا شاہ نے کہا کہ ’پاکستان کے سب سے بڑے ستارے کی عاجزی دیکھ کر حیران رہ گئی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی، مجھے دُعاؤں سے نوازا اور ہر شخص کے ساتھ بےحد اچھے طریقے سے پیش آئے، خاص طور پر وہ بچوں کے لیے بہت مہربان ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا۔‘