قومی ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا علان

آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو باہر کر دیا گیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین ، دو وکٹ کیپرز ، چار آل راؤنڈرز اور چارفاسٹ بولرز شامل ہیں اور وہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی کھیلیں گے۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی ، اعظم خان ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود۔

اس کے علاوہ فخر زمان ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو بطور ریزرو کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔