فیکٹری ایریا سے اغواء 4 بچیاں بازیاب

اہور میں فیکٹری ایریا کی حدود سے اغواء چاروں بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچیاں اپنی مرضی سے ایک رکشا ڈرائیور کے گھر گئیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے رکشا ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، بچیوں کو عدالت میں پیش کر کے مزید کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اغوا سے متعلق بچیوں کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا سے4 بہنوں کے اغواء کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔