فیفا نے قطر میں کھیلے جانے والے عرب کپ 2021 میں مصنوعی ذہانت سے کھلاڑیوں کی آف سائیڈ پوزیشن دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست قطر میں آج سے عرب کپ 2021 کا آغاز ہورہا ہے جس میں فیفا کی جانب سے سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی آزمائی جائے گی جو کھلاڑیوں کی ٹانگوں کی آف سائیڈ پوزیشن کی اطلاع ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کو بھیجے گی۔ عرب کپ میں شامل چھ کے چھ اسٹیڈیمز میں چھت کے نیچے کیمرے لگائے گئے ہیں جو ہر کھلاڑی کے جسم پر 29 ڈیٹا پوائنٹس سے 50 بار فی سیکنڈ ڈیٹا جمع کرتے ہیں، جو کھلاڑی کے پیروں کے پوروں سے لے کر ان کے بازو اور ان کے سر تک پھیلتے ہیں۔
فیفا حکام کے اس اقدام کا مقصد آئندہ ہونے والے لیگ میچز اور فیفا ورلڈکپ میں سیمی آٹومیٹڈ ٹیکنالوجی نصب کرے گا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار