راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میچ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ گروپ اے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں کرسچیانو رونالڈ نے ہیٹ ٹرک کی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان