اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے کے ساتھ مزید 2 خبریں شیئر کردیں۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 اچھی خبریں کے عنوان کےساتھ ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرزکے ٹرانسفر کے تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں، یہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو مل جائے گی۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری